02 جولائی ، 2017
چھٹی والے دن سہانے موسم کو کراچی والے ضائع نہیں جانے دیتے اور تفریح کے لئے ساحل پر پہنچ جاتے ہیںسمندر میں نہانے پر پابندی ہے لیکن انتظامیہ کے اقدامات نظر نہیں آرہے ۔
اتوار کے دن خوبصورت موسم میں بڑے اور بچے مل کر خوب موج مستی کرسکیں وہ سستی تفریح تو وہ صرف سی ویو کے ساحل پر ہی مل سکتی ہے۔
جہاں شہری سمندر کی لہروں کو چھوتی ٹھنڈی ہواوں سے بھی شہر ی لطف اندوز ہوتے رہے، کسی نے کی گھڑ سوار تو کسی نے کی اونٹ کی سواری اور کوئی ریت پر چلتا رہا تو کسی نے پاؤں بھگونے کی کوشش کی ۔
شہریوں کا کہناتھاکہ ساحل پر آکر اچھا لگا لیکن سمندر کی چمکلی ریت پر پھیلی گندگی نے اس کی خوبصورتی کو خواب کر دیا ہے۔
سمندر کی لہروں سے اٹھکیلیوں کے ساتھ ساتھ ساحل کے کنارے شہریوں نے گھر کے بنے چٹ پٹے کھانوں کے بھی مزے لئے۔
سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود حفاظتی انتظامات نظر نہیں آئے اور شہری دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی کرتے نظر آئے ۔