شہر شہر
05 جولائی ، 2017

لیہ: بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر،11 افراد جاں بحق

لیہ میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ٹکر ہوئی ہے، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم لیہ کے کروڑ روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس نے ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ اور تحصیل اسپتال کروڑ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال کروڑ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :