شہر شہر
31 جولائی ، 2017

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ، راؤ انوار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ، راؤ انوار

ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس سے مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن 21 بی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

راؤ انور نے بتایا دہشت گردوں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :