شہر شہر
01 اگست ، 2017

کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے اور لاکرز کا سامان لے اڑے

کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے اور لاکرز کا سامان لے اڑے

کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے اور لاکرز سے سامان لے کر فرار ہوگئے۔

جیونیوز کےمطابق کراچی کےعلاقے نیپئر روڈ پر صبح کے اوقات میں ڈکیتی ہوئی اور ملزمان 5 سے 6 لاکھ روپے سمیت لاکرز کا سامان بھی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جس بینک میں ڈکیتی ہوئی وہ 8 بج کر 35 منٹ پر کھلا اور 3 مسلح ملزمان ٹھیک پانچ منٹ بعد بینک میں داخلے ہوئے اور گارڈ سے اسلحہ چھینا، بینک مینیجر سے لاکرز کھلوائے اور سامان لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ ملزمان بینک عوام کے لیے کھلنے سے قبل آڈٹ کے دوران ہی واردات کرکے فرار ہوئے۔

پولیس نے ڈکیتی کے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ بینک انتظامیہ کا مؤقف بھی مشکوک ہے کیونکہ گزشتہ روز ہی آڈٹ کے دوران بینک میں 14 لاکھ روپے کے گھپلے سامنے آنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے افسران سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :