شہر شہر
03 اگست ، 2017

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک

گجرات میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3فرار ہوگئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گجرات میں یونیورسٹی روڈ پر نالہ مرادپور کے قریب 6 دہشت گرد چھپے تھے۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے3ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :