شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی پر پریانکا چوپڑہ خوش

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو انسٹاگرام پر منگنی کی مبارکباد دی—۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ دوست اداکارہ میگھن مارکل اور برطانوی شہزادے ہیری کی منگنی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔

پریانکا نے میگھن اور ہیری کی منگنی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'وہ اس منگنی پر بے حد خوش ہیں، میگھن ہمیشہ بہترین کی حقدار ہیں'۔

 ساتھ ہی پریانکا نے میگھن کو ہمیشہ مسکرانے کی دعا دیتے ہوئے دونوں کو منگنی کی مبارک باد دی۔


واضح رہے کہ ہالی وڈ سیریز 'بے واچ' میں پریانکا اور میگھن مارکل نے ساتھ کام کیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان کافی دوستی ہے۔

32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگھن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، حال ہی میں شاہی محل نے ان کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے آئندہ برس بہار میں دونوں کی شادی کا اعلان کیا تھا۔    

مزید خبریں :