18 جولائی ، 2012
واشنگٹن … زیادہ بے چینی اور خوف میں مبتلا خواتین پرسکون رہنے والی خواتین کی نسبت زیادہ عمر رسیدہ نظر آتی ہیں۔ اس بات کی تصدیق امریکی ریاست یوٹا میں بریگلم کے مقام پر بوسٹن ویجن ہسپتال میں ایک تحقیق کے دوران کی گئی۔ ماہرین نے تحقیق کیلئے 5200 ان خواتین کے خون کے نمونے لئے جن کی عمریں 42 سے 69 سال کے درمیان تھیں، ان خواتین کے حاصل کردہ خون کے نمونوں سے ماہرین نے یہ ثابت کیا کہ وہ خواتین جو کسی بھی وجہ سے بے چینی کا شکار رہتی ہیں وہ دوسری پرسکون رہنے والی خواتین کی نسبت زیادہ عمر رسیدہ نظر آتی ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق زیادہ بے چینی کا شکار خواتین میں سرطان کے مرض کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں اور ساتھ کئی دل کی کی بیماریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔