دلچسپ و عجیب
04 فروری ، 2012

سمندر میں خزانہ تلاش کرنیوالوں کو کھربوں روپے کا سامان مل گیا

سمندر میں خزانہ تلاش کرنیوالوں کو کھربوں روپے کا سامان مل گیا

بوسٹن ... سمندر میں خزانہ تلاش کرنے والی ایک ٹیم نے جنگ عظیم دوئم کے ایک غرق شدہ بحری جہازکے ملبے سے 71 ٹن یورینیم برآمد کرلیا ہے۔سمندر میں خزانہ تلاش کرنے والے ایک گروپ کو امریکی ریاست میساچوسٹس کے قریب ایک بحری جہاز کے ملبے سے 272 ارب روپے کا سامان ملا ہے۔ بحری جہاز ایس ایس نکلسن امریکا سے 71 ٹن یورینیم لے کر روس جارہا تھا۔ اس کو 1942 میں جرمنی نے غرق کردیا تھا۔ جس کے بعد سے اس کی کوئی خبر نہیں تھی۔ گروپ کے رکن گریگ بروکس کا کہنا ہے کہ جہاز کا مقام خفیہ رکھا جارہا ہے، یہ معاملہ ٹاپ سیکرٹ ہے۔ ملنے والی رقم سے بچوں کے لیے فلاحی کام کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :