کھیل

سلیکشن کمیٹی کو غلطی کا احساس ہوگیا، شان مسعود کیمپ میں طلب

شان مسعود کو زمبابوے جانے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا— فوٹو: فائل

سلیکشن کمیٹی کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک سیزن کے سب سے کامیاب بیٹسمین شان مسعود کو قومی کیمپ میں طلب کرلیا۔

شان مسعود پاکستان ٹیم میں شامل نہیں لیکن منگل کو لاہور کے کیمپ میں شرکت کریں گے۔

جیو نے گزشتہ روز شان مسعود کو نظر انداز کرنے کی خبر دی تھی جس کے بعد سلیکٹرز نے شان مسعود کو لاہور طلب کرکے اپنی غلطی مان لی۔

خیال رہے کہ شان مسعود کو زمبابوے جانے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود گزشتہ تین سال میں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں 10 سنچریاں بنانے کے باوجود سلیکٹرز کو دونوں فارمیٹ میں متاثر نہیں کرسکے ہیں۔

رواں سال شان نے 6 ون ڈے سنچریوں کی مدد سے1528 رنز بنائے جس میں 10 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایک سنچری ٹی ٹوئنٹی میں بھی اسکور کی تھی۔

زمبابوے کے دورے کے لیے پاکستان کی جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کی شمولیت حیران کن ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود کی کارکردگی ون ڈے ٹیم میں شامل امام الحق سے بھی بہتر ہے۔ شان کو دونوں فارمیٹ میں منتخب نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :