دلچسپ و عجیب
27 جولائی ، 2012

نو سالہ بچے کے پنگ پونگ بال سے نشانے بازی کے کرتب

 نو سالہ بچے کے پنگ پونگ بال سے نشانے بازی کے کرتب

نیویارک … این جی ٹی … آپ نے کئی بچوں کو پنگ پونگ بال سے کھیلتے تو دیکھا ہو گا لیکن اب ایک 9 سالہ ماہر کھلاڑی نے اسے نشانے بازی کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ؟۔ زیر نظر تصویر میں نظر آنے والا ٹام نامی یہ ننھا کرتب باز اپنے فن میں بے حد ماہر ہے جو چھوٹی سی پنگ پانگ بال کواس انداز سے پھینکتاہے کہ گیند آس پاس موجود چیزوں سے ٹکرانے کے باوجود اپنے مطلوبہ ہدف کو کامیا بی سے نشا نہ بنا لیتی ہے۔ ٹھیک کہتے ہیں نشانہ ہوتو ایسا جو کبھی نہ چُوکے۔ انٹرنیٹ پر اس ننھے کھلاڑی کی ویڈیو کو بے حد پذیرائی ملی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :