27 جولائی ، 2012
نیویارک … این جی ٹی … خوفزدہ نہ ہوں یہ اصلی نہیں بلکہ روبو ٹک سانپ ہے جسے امریکا میں تیار کیا گیا ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹک سانپ میں حقیقی سانپ کی طرح اپنے جسم کو لہر اکر زمین پر رینگنے، پانی میں تیرنے جبکہ درخت اور کھمبوں پر چڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اس مشینی سانپ میں ایسے مختلف سینسرز نصب کئے گئے ہیں جو اسے حرکت دینے اور سمت کا تعین کر نے میں مدد کرتے ہیں۔ اس بے ضرر روبو ٹک سانپ سے بچے کھیل کر اپنے دل میں موجود سانپ کے خوف کو کم بھی کر سکتے ہیں۔