27 جولائی ، 2012
واشنگٹن …امریکی ریاست نیو میکسیکومیں سڑک کے کنارے رکھے ایک دیوہیکل ڈبے میں تین بھالو کے بچے پھنس گئے جنھیں اس ڈبے میں سیڑھی لگا کر مقامی افردا نے باہر نکال لیا۔ خوراک کی تلاش میں بھالو کے یہ بچے اس ڈبے میں گھس تو گئے لیکن ا ن کیلئے اس میں سے نکلنا دشوار ہو گیا جس کے بعد پوری رات یہ اسی ڈبے میں جبکہ ان کی رکھوالی کیلئے ان کی ماں اس ڈبے کے باہر بیٹھی رہی۔ رات بھر یہ بچے اور ان کی ماں مدد کیلئے آوازیں بلند کر تے رہے جسے سن کر بالآخر قریب میں رہائش پذیر ایک فیملی نے اس ڈبے میں سیڑھی لگائی جسے دیکھ کر یہ تینوں بچے کسی مشکل کے بغیرپھرتی سے اوپر چڑھ کر باہر نکل آئے جبکہ ان کے انتظار میں باہر کھڑی بے تا ب ماں انھیں اپنے ہمراہ لے کر وہاں سے فوراً روانہ ہو گئی۔