27 جولائی ، 2012
لندن …جاسوسی صرف انسان ہی نہیں کرتے اب اس میدان میں کتے بھی آگئے ہیں، ذرا اس کتے کو ہی دیکھ لیجئے جو کچن کی تلاشی میں کس قدر مگن ہے۔اس جاسوس کتے کو جب بھوک نے خوب ستایاتو یہ اپنے مالک کے کچن میں جا پہنچا اور ایک ایک کر کے ہر دراز کی تلاشی لینی شروع کردی کہ شاید کھانے کا کوئی سراغ ہی ہاتھ لگ جائے۔ جی بھر کر تسلی کر لینے کے بعد بھی بے چارے کتے کے ہاتھ کچھ نہ لگا اور وہ بھوکا ہی رہ گیا۔