28 جولائی ، 2012
لزبن…این جی ٹی…آرٹسٹ کو اپنی مہارت دکھانے کیلئے صرف کینوس یا آرٹ گیلری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ ہر جگہ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔ایسے ہی چندماہر آرٹسٹوں نے پرتگال کی سڑکوں اور گلی کوچوں کوہوا میں معلّق رنگ برنگی چھتریوں سے سجا دیاہے ۔دلکش رنگوں کی حامل ان چھتریوں کو فن کاروں نے باریک رسی کی مدد سے میں ہوا میں لٹکایا ہے جو انتہائی دلکش لگنے کے ساتھ ساتھ راہگیروں کوسایہ بھی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔