28 جولائی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… دنیا بھر میں بچے اور بڑے کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کے گانوں پرڈانس کر تے تو نظر آتے ہی ہیں لیکن ایک پانی کی بلی نے مائیکل جیکسن کے گانے Smooth Criminal پر رقص کر کے سب کو حیران ہی کر دیا ہے۔ اس زندہ دل دریائی بلی نے اپنی خاتون ٹرینر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کسی غلطی کے بغیر ڈانس پر فارمنس پیش کی جوکہ اس کی رقص پر مہارت کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ اس دریائی بلی نے اپنے بھاری بھر کم جسم کو اس گانے کی دھنوں پرمائیکل جیکسن کے اسٹائل میں پر فارم کر کے نا صرف تقریب کو منفرد بنادیا بلکہ سب نے اسے تالیاں بجاکر داد بھی دی ۔