28 جولائی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… آسٹریلوی نژادلبنانی کامیڈینImaan Hadchitiکو دنیا کے سب سے پست قامت کامیڈین کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔جینیاتی تغیرکے باعثHadchitiکاقد3فٹ5انچ لمبائی تک پہنچنے کے بعد بڑھنا رُک گیا۔15سال کی عمر سے بحیثیت اسٹینڈ اپ کامیڈین اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والےHadchitiکئی کامیڈی شوز کا حصہ بن چکے ہیں جنہیں حال ہی میں گینز انتظامیہ نے دنیا کا سب سے پست قامت کامیڈین تسلیم کیا ہے۔