دلچسپ و عجیب
28 جولائی ، 2012

چینی کسان رکشے کے ذریعے عین اولمپکس کے موقع پرلندن پہنچ گیا

چینی کسان رکشے کے ذریعے عین اولمپکس کے موقع پرلندن پہنچ گیا

لندن…این جی ٹی… گو لندن اولمپکس2012کا آغازگذشتہ روز باقاعدہ طور پر ہوا لیکن اُس کا جنون کئی ماہ قبل ہی دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے چکاتھا۔لندن اولمپکس کے سحر میں گرفتار ایسے ہی ایک مجنوں 57سالہChen Guanmingچین سے تعلق رکھتے ہیں۔بڑی عمر کے باوجود Guanmingکی اولمپکس مقابلوں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لندن اولمپکس میں شرکت کے لیے دوسال قبل ہی اپنے سفر کا آغاز کردیا تھا۔چین سے رکشے میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والے اس معمرکسان نے دو سال میں40ہزارمیل کا سفر طے کیا اور 16ممالک کے جنگ زدہ علاقوں،پہاڑوں،سیلابی حصوں اورموسمیاتی شدت جھیلتے ہوئے بلاآخر عین اولمپکس کے موقع پر لندن پہنچ گیا ۔

مزید خبریں :