28 جولائی ، 2012
لندن…آج کل اسٹائل اور فیشن کا زمانہ ہے اور اس دوڑ میں اب یہ بی مانوبھی شامل ہو گئی ہیں جومالک کی سائیکل پر سوارہو کر جب بھی سیر کو جاتی ہیں تو اپنی ہیٹ پہننا نہیں بھولتیں۔اس تصویر میں نظر آنے والی یہ بلی معمول کے مطابق روزانہ سائیکل کے پچھلی نشست پر سوار ہو کر جب گھر سے باہر جاتی ہے تو دھوپ سے بچنے کیلئے ایک دلکش ننھی ہیٹ بھی اپنے سَر پر سجا لیتی ہیں۔منفرد اسٹائل اپنا ئے یہ بی مانو راہگیروں کی فوری توجہ حاصل کر لیتی ہیں جو اس کے انوکھے اسٹائل کو خوب سراہتے ہیں۔