28 جولائی ، 2012
ہانگ کانگ…چین کے شہر ہانگ کانگ میں گذشتہ روز14ویں سالانہ کامک اینڈ اینیمیشن ایکسپو کاباقاعدہ آغاز ہوگیا۔اینی کام اینڈ گیمزفےئر2012میں پہلے ہی روز ہزاروں مداحوں نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف کامک کرداروں کا روپ دھار رکھا تھا۔امریکی ریاست کولاراڈو میں بیٹ مین فلم کے پریمئر کے موقع پر ہونے والی دہشت گردی کے خوف کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس کامک ایکسپو میں جہاں اسپائیڈر مین موجود تھا وہیں تھور،بیٹ مین،کیپٹن امریکا اور آپٹیمس پرائم سمیت کئی فلمی کردار بھی میلے کی رونق بڑھاتے نظر آئے۔رواں سال اس کامک اینڈ گیمز فےئر میں170مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے اپنے نئے وڈیو گیمزاور کامک بکس سمیت دیگر اشیاء مداحوں کے لیے نمائش پر پیش کی ہیں۔