28 جولائی ، 2012
نیو یارک…بظا ہر صا ف صحت ستھر ی نظر آنے والی جگہیں بھی بعض اوقات صا ف نہیں ہو تیں جیسے امریکا کا جا ن ایف کینڈی ائیر پو رٹ ۔ امریکا کے مشہور اورمعتبر ادار ے Massachusetts Institute of Technology کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطا بق نیویا رک شہر کا جا ن ایف کینڈ ی ائیر پورٹ امریکا کا سب سے گندا ہوائی اڈا ہے جہاں سب سے زیا دہ جر اثیم پا ئے جا تے ہیں ۔ امریکا کے چا لیس اہم ائیرپورٹس کی صفا ئی کے حو الے سے جاری کی گئی اس رپو رٹ کے مطا بق ائیرپورٹس ہزاروں افراد کی آمد ورفت کے باعث جر اثیم کا گڑ ھ بن جا تے ہیں اور خطر ناک بیما ریا ں پھیلا نے کا سبب بنتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطا بق جراثیم کی منتقلی اور بیما ریاں پھیلا نے میں نیویا رک کا ائیر پورٹ سب سے آگے ہے جبکہ لا س اینجلس کا دوسرا اور ہو نو لولوکا تیسرے نمبر پر مو جو دہے ۔