28 جولائی ، 2012
ٹوکیو…ویسے تو دنیا بھرمیں مختلف اشکال اور صلا حیتوں کے حامل روبو ٹ تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن جاپانی شہر ٹوکیو میں سائنسی ماہرین نے ایک ایساجدیداور دلچسپ روبوٹ تیا ر کیاہے جوتیراکی میں ماہر ہے۔ Swumanoid نامی اس روبوٹ کومکمل طور پر انسانی جسامت سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے جو نا صرف تیراکی میں ماہر ہے بلکہ ایتھلیٹس اسے اپنی سوئمنگ کی رفتار کو تیز کر نے کیلئے بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔ اس روبوٹ کی ابتدائی طور پر پانی کے اندر اور باہر کئی کامیاب تیراکی ،کی تجرباتی آزمائشیں بھی کی گئی ہیں۔