24 ستمبر ، 2018
صحت سے متعلق پاکستانی اسٹارٹ اپ ’مرہم‘ نے شنگھائی میں ہونے والے گوگل ڈیمو ڈے ایشیا میں آڈیئنس چوائس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ میں شرکاء کو دس اسٹارٹ اپس میں سے اپنے پسندیدہ کا انتخاب کرنے کا موقع دیا گیا تھا جس میں سے انہوں نے پاکستانی اسٹارٹ اپ کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔
’مرہم‘ کے ذریعے پاکستان میں عوام آن لائن ڈاکٹرز سے رابطہ کرسکتے ہیں، ان کو ڈھونڈ سکتا ہیں یا ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وقت لے سکتے ہیں۔
یہ اسٹارٹ اپ تین سال قبل شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں لوگوں کے صحت کے شعبے کے حوالے سے تجربے کو بہتر بنانا تھا۔
اسٹارٹ اپ کے بانی احسن امام کا کہنا ہے کہ ان اس ایوارڈ کا کریڈٹ اپنی پوری ٹیم کو دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کا بعد ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اور پاکستان کے لیے مزید موثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ’مرہم‘ وہ واحد پاکستانی اسٹارٹ اپ تھا جسے گوگل ڈیمو ڈے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔