31 جولائی ، 2012
میکسیکو سٹی…این جی ٹی…میکسیکو میں بیٹ مین کا ماسک پہنے تین چوروں نے دو تھیڑ کا صفایا کردیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا،،، شمالی میکسیکو میں بیٹ مین سیرسیز کی فلم دی ڈارک نائٹ رائزز پیش کی جارہی تھی کہ شہر کے دو سینماوٴں میں تین مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، اور ٹکٹوں کی فروخت سے جمع رقم لوٹیتقریبا 17 ہزارنو سو 10 ڈالر لے کر فرارہو گئے واقعہ میں ایک سینما مینجر بھی زخمی ہوا،، اس سے قبل 20 جولائی کوبیٹ مین فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے کولراڈو میں مسلح شخص نے فائرنگ سے 12 افراد کو ہلاک اور 58 کو زخمی کردیا تھا