دلچسپ و عجیب
31 جولائی ، 2012

لندن میں ہیٹ واک فیسٹیول کا آغاز

لندن میں ہیٹ واک فیسٹیول کا آغاز

لندن…این جی ٹی…لندن میں آجکل اولمپکس 2012شروع ہونے کے بعد بھی جشن اور مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہیں ۔اسی مناسبت سے لندن میں جاری ثقافتی میلے میں مختلف ایونٹس کا انعقاد ہورہاہے اور جہاں گذشتہ دنوں بگ ڈانس ایونٹ کے لیے برطانیہ سمیت ملک بھر میں کئی مقامات پر لوگ ڈانس کرتے نظر آئے وہیں اب ہیٹ واک نامی نمائش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ہیٹ واک فیسٹیول کے لیے لندن بھر میں نصب مشہور شخصیات کے مجسموں کو دلچسپ و دلفریب رنگ برنگی ٹوپیاں پہنادی گئیں۔2اگست تک جاری رہنے والی اس نمائش میں جن 20مجسموں کو ہیٹس پہنائی گئی ہیں اُن میں لارڈ نیلسن،ونسٹن چرچل،فرینکلن ڈی روز ویلٹ اورکنگ جارج IVسمیت کئی تاریخی اہمیت کے اسٹیچوزشامل ہیں جنہیں بعد ازاں نیلام کردیا جائیگا۔

مزید خبریں :