31 جولائی ، 2012
لندن …بر طانوی قصبے Hartlepool میں ایک آٹھ سالہ بچے نے 230 فٹ اونچی قدیم چمنی کو منٹوں میں زمین بوس کر دیاہے۔یہ کسی شرارت کا نتیجہ نہیں بلکہ 1960میں بنائی گئی اس پرانی چمنی کو گرا کر اس کی جگہ نئی رہائشی اسکیم متعارف کر وانا تھا جس کیلئے منصوبہ بندی کے تحت مقامی افراد کے درمیان ایک قرعہ اندازی کا اہتما م کیا گیا۔فر وخت کیے گئے6 ہزار ٹکٹوں میں اس بچے کے دادا ابا کا نام نکل آیا جنھوں نے اپنی جگہ آٹھ سالہ پوتے کو یہ چمنی گرانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔لاتعداد افراد کی مو جودگی میں اس بچے نے سب کے سامنے اس چمنی میں موجود دھماکہ خیز مواد پھاڑنے کیلئے اس سے منسلک مشین کو دبا یا اور دیکھتے ہی دیکھتے دیوہیکل ٹاور زمین بوس ہوکر مٹی میں مل گیا ۔