دلچسپ و عجیب
01 اگست ، 2012

اقدامِ خود کشی یا کرتب؛نوجوان کی پانچویں منزل سے ڈبوں پر چھلانگ

اقدامِ خود کشی یا کرتب؛نوجوان کی پانچویں منزل سے ڈبوں پر چھلانگ

نیویارک…این جی ٹی…خطروں کے کھلاڑی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن صرف شہرت کے حصول کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر کرتب دکھاتے نوجوان کو شعبدے بازنہ کہیں تو کیا کہیں؟۔اس وڈیو میں ایسا ہی ایک نظارہ دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک نوجوان نے دوستوں سے داد حاصل کرنے کے لیے پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی۔انتہائی بلندی پر ایک کھڑکی سے باہر نکلتے ہوئے نوجوان کے اس انداز کو اقدامِ خود کشی کہیں یا کرتب بازی جس نے زمین پر رکھے گتے کے ڈبوں پر بلاخوف و خطر چھلانگ لگادی کیونکہ اگر اندازا ذرا بھی غلط ثابت ہوتا تو جان بھی داؤ پر لگ سکتی تھی۔


مزید خبریں :