01 اگست ، 2012
نئی دہلی…بھارت نے پاکستان سے سرمایہ کاری کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی۔نئی دلی میں بھارتی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پاکستانی شہری اور ادارے بھارت میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔پاکستان اداروں کو خلا،دفاع اور ایٹمی شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔پاکستان سے سرمایہ کاری کا اعلان رواں برس کے شروع میں بھارتی وزیر تجارت نے کیا تھا۔