اپنا ورلڈ ریکارڈ والدہ کے نام کرتا ہوں، یاسر شاہ

یاسر شاہ کے خیال میں آسڑیلیا کے اسٹیواسمتھ جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی وکٹ تھے، اسے وہ بہترین سمجھتے ہیں— فوٹو: فائل

صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے پر لیگ اسپنر یاسر شاہ بہت خوش ہیں۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر کہتے ہیں کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے بھی کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے اور اسے میں اپنی محروم والدہ کے نام کرتا ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ نمبر 200 کیا سب سے بہترین وکٹ ہے؟ شائد نہیں لیکن اسے آپ ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت سے یاد تو رکھ سکتے ہیں۔

البتہ یاسر شاہ کے خیال میں آسڑیلیا کے اسٹیواسمتھ جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی وکٹ تھے، اسے وہ بہترین سمجھتے ہیں۔

ورلڈ ریکارڈ سے ہٹ کر ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ مناسب بولنگ نہیں کی، فیلڈنگ میں کیچ چھوڑ کر کیویز کو کھلی چھوٹ دی، اس غلطی کو تسلیم کرنا ہوگا۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ باوجود ان تمام باتوں کے اب بھی سمجھتے ہیں کہ میچ ابھی ہاتھ سے نہیں نکلا، یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ آخری دن اگر ہم نے کم وقت میں نیوزی لینڈ کی باقی چھ وکٹیں حاصل کرلیں تو حالات ہمارے حق میں بھی آسکتے ہیں۔

مزید خبریں :