سائنس و ٹیکنالوجی

خلا میں دلچسپی رکھنے والے آج شہاب ثاقب کا نظارہ کرسکیں گے

شہاب ثاقب سیارچوں کے ٹوٹے ہوئے ذرات ہوتے ہیں، جو زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن کے باعث جلنے لگتے ہیں—.فائل فوٹو 

کراچی: خلاء سے متعلق معاملات میں دلچسپی رکھنے والے افراد آج شہاب ثاقب کا نظارہ کرسکیں گے۔

انٹرنیشنل میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق شہاب ثاقب کو 'ٹون میٹیورائڈ' کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہاب ثاقب سیارچوں کے ٹوٹے ہوئے ذرات ہوتے ہیں، جو زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن کے باعث جلنے لگتے ہیں۔

انٹرنیشنل میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ دبئی کے وقت کے مطابق آج شام ساڑھے 4 بجے شہاب ثاقب نظر آسکتے ہیں۔

جبکہ پاکستان میں جہاں روشنی کی آلودگی نہ ہو، وہاں آسمان پر شہاب ثاقب کا نظارہ ممکن ہوگا اور تقریباً  60 سے 120 شہاب ثاقب نظر آسکتے ہیں۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں خلاء میں دلچسپی رکھنے والوں کو شہاب ثاقب کے نظارے کے لیے تیار رہنے کو کہا۔





















انٹرنیشنل میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق شہاب ثاقب سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔

مزید خبریں :