Time 24 جنوری ، 2019
صحت و سائنس

بہترین طبی خدمات پر قومی ادارہ برائے امراض قلب کیلئے 4 ایوارڈز

قومی ادارہ برائے امراض قلب کو بہترین طبی خدمات پر 4 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

ادارے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے نمائندوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور مہمان اعزازی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تھے جنہوں نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مینیجمنٹ کنسلٹنٹ حیدر اعوان کو سی ایس آر راؤنڈ و کلاک، بیسٹ پریکٹسس اور سی ایس آر پروجیکٹس میں جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر عذرا مقصود کو سوشل امپیکٹ اینڈ سسٹینِبلیٹی کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیئے۔

اس موقع پر مینیجمنٹ کنسلٹنٹ حیدر اعوان کا کہنا تھا این آئی سی وی ڈی ملک بھر کے عوام کو امراض قلب کے جدید علاج کی بہترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے۔ 

یہ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کی قیادت اور این آئی سی وی ڈی کی پروفیشنل ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ آج این آئی سی وی ڈی اس مقام تک پہنچ سکا ہے۔

اسپتال کے ایڈمنسٹریٹو ایگزیکٹیو ڈاکٹر ملک حمیداللہ نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی ملک بھر میں امراض قلب کی جدید طبّی سہولیات کا نیٹورک قائم کرنے اور مفت علاج مہیا کرنے میں کوشاں ہے۔

انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں کوئی باشندہ بھی امراض قلب کے علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ہلاک نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :