Time 03 اپریل ، 2019
صحت و سائنس

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت اچانک ختم کر دی گئی

سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت بنیادی ٹیسٹوں کی سہولت میسر تھی۔ فائل فوتو

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں کسی بھی اعلان کے بغیر مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی جس کے بعد اب معمولی بلڈ ٹیسٹ ہو یا ایکسرے، مریضوں کو اس کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت خاموشی کے ساتھ ختم کر دی گئی جب کہ جن ٹیسٹوں کی پہلے فیس وصول کی جاتی تھی، ان کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مریضوں کے مطابق اب او پی ڈی یا ایمرجنسی میں آنے والے اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کو ہر قسم کے ٹیسٹ کی فیس بھرنی پڑ رہی ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہےکہ مہنگی ادویات کے بعد ٹیسٹوں کی بڑھتی فیسوں نے غریب مریضوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ٹوکن کے لیے مردوں اور خواتین کو کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔

علاج کی غرض سے اسپتال آنے والوں  نے مفت ٹیسٹوں کی سہولت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میو اسپتال میں ٹیسٹوں کی ڈیوٹی پر مامور ملازمین نے مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب کوئی بھی ٹیسٹ مفت نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :