شہر شہر
Time 26 اپریل ، 2019

پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن کا سینئر صحافی عارف الحق عارف کو ایوارڈ

پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کے سینئر صحافی عارف الحق عارف کو ان کی 52 سالہ صحافتی جدوجہد کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے واشنگٹن میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن عباس تھے۔

تقریب میں سینئر صحافی عارف الحق عارف کی 52 سالہ صحافتی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا جب کہ ڈاکٹر منظور اعجاز، مسعود احمد خان، قمر عباس جعفری، رضی احمد رضوی، مختار خلیل اور اسد نظیر کو بھی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021