09 اگست ، 2012
سڈنی…آسٹریلوی ماہرین نے کہا ہے کہ ادرک ذیابیطس کے مرض میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر باسل روفوگالس نے بتایا کہ ادرک خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرکے اسے بڑھنے سے روکتا ہے۔ یہ شوگر کی بیماری میں انتہائی مفید ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے اسے ذیابیطس کے مرض میں جادوئی اثر دوا قرار دیدیا ہے۔