صحت و سائنس
09 اگست ، 2012

ورزش میں غفلت سالانہ 53 لاکھ افراد کے موت کا سبب، طبی ماہرین

ورزش میں غفلت سالانہ 53 لاکھ افراد کے موت کا سبب، طبی ماہرین

لندن… طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش میں غفلتکی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 53 لاکھ افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے33 محققین کی ٹیم نے کہا ہے کہ حکومت کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو جسمانی سرگرمیوں کو زیادہ مفید اور محفوظ بنا سکیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش نہ کرنے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں امرض قلب،شوگر اور چھاتی کا سرطان وغیرہ شامل ہیں اور 10 میں سے ایک فرد ان بیماریوں کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ جولوگ جسمانی سرگرمیوں میں مصروف نہیں رہتے ان میں اور تمباکو نوشی کرنے والوں میں اموات کی شرح تقریباً برابر ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو غیر جسمانی سرگرمیوں کے نقصانات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اور بالغ افراد کو ہفتے میں اعتدال کے ساتھ 150 منٹ تک ورزش کرنی چاہئے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش سے بیماریوں کے بوجھ کو کم کرکے صحت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :