رتو ڈیرو میں مزید 49 افراد کا ایڈز سے متاثر ہونے کا انکشاف، تعداد 324 ہوگئی

13 روز میں 7 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی، انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام — فوٹو:فائل 

لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں مزید 49 افراد کے ایڈز سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق رتو ڈیرو میں آج 920 شہریوں کے خون کے نمونے لیے گئے جس میں سے 49 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 49 کیسز میں 38 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 13 روز میں 7 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے اب تک 324 افراد میں آیچ آئی وی مثبت پایا گیا ہے۔

ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق ایچ آئی وی پھیلنے کی بنیادی وجہ سرنج کا ایک سے زائد بار استعمال ہونا ہے، بدقسمتی سے ایک سرنج دو سے چار مریضوں پر استعمال کی جا رہی تھی جب کہ ایچ آئی وی کے پھیلنے کی دوسری بنیادی وجہ غیر معیاری انتقال خون ہے۔

مزید خبریں :