صحت و سائنس
15 اگست ، 2012

خیبرپختونخوا میں گردے کی پتھری میں مبتلا مریضوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں گردے کی پتھری میں مبتلا مریضوں میں اضافہ

پشاور … طبی ماہرین نے خیبر پختونخوا میں گردے کی پتھری کے مرض میں اضافے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر کڈنی سینٹر پشاور عاصم ملک نے جیو نیوز کو بتایا کہ پہاڑی علاقہ ہونے پر خیبر پختونخوا میں گردے کی پتھری کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ 100 مریضوں میں سے 30 مریضوں کے گردوں میں پتھری پائی جاتی ہے، جس کا بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ گردے میں معمولی تکلیف کی صورت میں بھی فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :