صحت و سائنس
17 اگست ، 2012

امریکا میں شوگر فری مشروبات پینے والے بچوں کی تعداد دگنا ہوگئی

امریکا میں شوگر فری مشروبات پینے والے بچوں کی تعداد دگنا ہوگئی

کراچی …محمد رفیق مانگٹ…امریکا میں شوگر فری مشروبات پینے والے بچوں کی تعداد ایک عشرے میں دگنا ہوگئی۔ ایسے مشروبات پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس بارے کوئی واضح نہیں۔مرکزی سطح پر سروے کے مطابق2008 ایسے مشروبات پینے والے 12.5فی صد بچے تھے جس میں ایک عشرے میں 6فی صد اضافہ ہوا ہے۔بالغ افراد میں بھی ڈائیٹ ڈرنکس پینے میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکی جریدے کلینیکل نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق2007-08میں ڈائیٹ مشروبات پینے والے بالغ افراد کی تعداد ایک چوتھائی جب کہ1999-20میں یہ تعداد19فی صد تھی۔ تحقیق سے ابھی تک بچوں میں شوگر فری ڈرنکس پینے کے فائدے یا نقصانات سامنے نہیں آئی۔البتہ جانوروں میں مصنوعی مشروبات کے استعمال سے ان کے وزن میں اضافہ دیکھا گیا۔امریکا میں گزشتہ دو عشروں میں شوگر فری ڈرنکس پینے والوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید خبریں :