پاکستانی نژاد ڈاکٹر ثنا خان نے اسٹینڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کردی

فوٹو: جیونیوز

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ثنا خان نے اسٹینڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کرکے دنیا بھر کے مریضوں کی مشکلات آسان کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

نیوروفزیولوجی اور ایناٹیمی میں دو پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ثنا خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جنہوں نے پہلی اسٹیڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کی ہے۔

ڈاکٹر ثنا خان

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثنا کا کہنا تھا کہ ایم آر آئی مشین میں مریض جب لیٹتا ہے تو اکثر گھبراہٹ، پریشانی اور بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب مریض ٹی وی دیکھتے دیکھتے اپنا ایم آر آئی کروالیتا ہے۔

ایم آئی مشین سے متعلق بتاتے ہوئے ڈاکٹر ثنا نے بتایا کہ جس ٹنل میں مریض لیٹتا ہے اس کی جگہ ایک نیا ڈیزائن اور سافٹ ویئر بنایا ہے، اس کے سائڈ میں میگنٹ لگائے گئے ہیں جس سے مریض کو گھبراہٹ نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشین سے زیادہ وزن رکھنے والے افراد اور بچوں کو بے ہوش کیے بغیر ہی ایم آر آئی کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ نارمل ایم آر آئی کی نسبت اسٹینٹنگ ایم آر مشین میں درست اعضاء کی درست تشخیص کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر ثنا خان کا کہنا تھا کہ اب تک امریکا، خلیجی ریاستوں اور یورپ کے کئی ممالک میں کروڑوں لوگ اس مشین سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جب کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی حکومتی تعاون اور نجی شعبے کے اشتراک سے جلد متعارف کرائی جائے گی۔

مزید خبریں :