18 اگست ، 2012
لزبن…این جی ٹی…پرتگال کے ایک قصبے میں جاری تین روزہ میلے کے دوران کئی شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا آملیٹ تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس آملیٹ کی تیاری میں 1لاکھ45ہزار انڈے400کلوگرام آئل اور220پونڈ مکھن استعمال میں لایا گیا۔6گھنٹوں تک تقریباً150شیفس نے شفٹوں میں کام کرتے ہوئے انڈے کے مکسچر کو آملیٹ کی شکل میں پکایا جسکے لیے10میٹر قطر کا حامل9ہزار458پونڈ وزنی فرائنگ پین استعمال کیا گیا۔چھ گھنٹے کی کڑی محنت کے بعد پک کر تیار ہونے والے اس آملیٹ کا وزن وزن کرنے والی مشین پر14ہزار225پونڈ اور 6اونس آیا جس نے تمام شیفس کی کاوش کو گینز انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے آملیٹ کااعزاز دلوادیا۔