18 اگست ، 2012
زغرب…این جی ٹی…کروشیا میں ایک 23سالہ خاتون نے اپنی بہادری سے ثابت کر دیاہے کہ خواتین بھی کسی سے کم نہیں ۔خاتون نے ہائے وے پر دو چلتے دیوہیکل ٹرکوں کے درمیان بندھی رسی پر کھڑے ہو کر اسے چل کر پار کیا ۔اس کرتب کیلئے منتخب کی گئی سڑک کے دوسرے کنارے دوسرنگیں بھی تھی اگر یہ خاتون اس فاصلے کو طے کر نے میں ناکام ہو جاتی تو سرنگ سے ٹکرانے کے باعث نقصان بھی ہو سکتا تھا۔اس با ہمت خاتون نے سرنگوں تک پہنچنے سے قبل ہی ایک ٹرک سے دوسرے ٹرک تک بذریعہ رسی کامیابی سے فاصلہ طے کر کے کرتب کامیاب بنادیا۔