صحت و سائنس
18 اگست ، 2012

ڈینگی وباپرقابوپاناعیدکی خوشیوں سے زیادہ اہم ہے،وزیراعلیٰ

ڈینگی وباپرقابوپاناعیدکی خوشیوں سے زیادہ اہم ہے،وزیراعلیٰ

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی ممکنہ وبا پر قابو پانا عید کی خوشیوں سے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے صفائی نہ کرنے والے پرائیو یٹ اسکولز کو سیل کر نے کا حکم دیدیا۔ لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نشیبی مقامات پر کھڑے پانی کے نکاس اور کیمیکل کے ساتھ مناسب ٹریٹمنٹ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زیر تعمیر پلازوں کی چیکنگ میں غفلت برتنے پر ٹی ایم اوگلبرگ ٹاوٴن اور ذمہ دار عملے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پولز میں کیمیکل ڈال کر انہیں ڈینگی فری بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کھڑے پانی میں لاروا کھانے والی مچھلیاں چھوڑنے اور حساس مقامات پر اسپرے اور فوگنگ کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :