19 اگست ، 2012
ٹوکیو… این جی ٹی… سڑکوں پر بسوں میں تو آپ نے کئی بار سفر کیا ہو گا لیکن اب ذرا اس انوکھی مسافر بس کا بھی نظارہ کر لیجئے جو کسی سڑک پر نہیں بلکہ پانی کی تیز لہروں پر سفر کرتی ہے۔ 33میٹر لمبی اور 8میٹر چوڑی Himikoنامی اس انوکھی بس کو جاپان کے ایک تخلیقی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جوناصرف پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ انتہائی دلکش اور منفرد ڈیزائن کی بھی حامل ہے ۔جاپان کے دریائےSumida کی تیز لہروں پر سفر کرتی 114ٹن وزنی یہ پُر آسائش بس آج کل سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے جس میں سوار ہونے کے بعدسفر کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔