کھیل

سرفراز احمد کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری

فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر سرفراز کی یہ 11 ویں سنچری ہے اور وہ 155 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں— پی سی بی 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکور کردی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے 7 ویں راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان سرفرازاحمد نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری بنائی۔ 

سرفراز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکور کی ہے۔

سابق کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیسٹ میچز میں 3 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 2 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں سرفراز احمد نے آخری سنچری 27 اگست 2016 کو لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف کی تھی اور اس سے قبل انہوں نے 15 مارچ 2015 کو آئرلینڈ کیخلاف ایڈیلیڈ میں سنچری اسکور کی تھی۔

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری 14 اگست 2014 کو سری لنکا کیخلاف کولمبو میں، دوسری سنچری 22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کیخلاف دبئی اور تیسری سنچری 9 نومبر 2014 کو نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی میں ہی اسکور کی تھی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر سرفراز کی یہ 11 ویں سنچری ہے اور وہ 155 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد سرفرازاحمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سےفارغ کردیا تھا۔ 

مزید خبریں :