صحت و سائنس
24 اگست ، 2012

کھیل ، ورزش کے بعد ناریل کا پانی پینا بہتر ہے، امریکی ماہرین

کھیل ، ورزش کے بعد ناریل کا پانی پینا بہتر ہے، امریکی ماہرین

واشنگٹن … امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ کھیل اور ورزش کے بعد ناریل کا پانی پینا کسی بھی انرجی ڈرنک پینے سے بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ قدرتی چیز ہے، اس میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور ورزش کے بعد پینے کے لئے بہترین انرجی ڈرنک ہے۔ یہ تمام انرجی ڈرنک جو بازاروں میں دستیاب ہوتے ہیں ان میں سے قدرتی اور معیاری ڈرنک ہے۔ ناریل کے پانی میں شامل پوٹاشیم عضلات کی سوزش‘ رگ کا چڑھنا وغیرہ جیسے مسائل میں بہترین دکا کا کام کرتا ہے۔ اس میں تمام تر صحت مند غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں‘ یہ جسم کی کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرتا ہے اس سے وہ لوگ بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جو کوئی ورزش نہیں کرتے۔

مزید خبریں :