پاکستان سمیت کئی ممالک میں فیس بُک کی سروس جزوی متاثر

فوٹو: فائل

گزشتہ روز  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی سروس پاکستان سمیت دنیا کئی ممالک میں اچانک جزوی طور پر متاثر ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی سروس امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ کے بڑے حصے اور  پاکستان سمیت بعض ایشیائی علاقوں میں متاثر ہوئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں فیس بک پر نیوزفیڈ اور نوٹی فکیشن تک رسائی منقطع ہونے کی شکایات رہیں۔

فیس بک کی سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم اس حوالے سےفیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

مزید خبریں :