24 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…اڑنے والی کار کے بعداب اڑنے والی بائیک متعارف کر وادی گئی ہے ۔ ایک عام بائیک سے ذرا ہٹ کرتیار کی گئی اس بائیک کو مختلف ڈیزائن میں حتمی شکل دی گئی ہے جس کی ٹیسٹ فلائٹ کا کامیاب عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا ۔ہموارزمینی سطح کے بجائے ہوامیں معلق ہو کر اڑنے والی اس بائیک پر ایک وقت میں ایک ہی سوار بیٹھ سکتا ہے جسے چلانے اور اڑانے کا طریقہ کار ایک عام بائیک سے ہی ملتا جلتا ہے۔