25 اگست ، 2012
اوٹاو… کینیڈین ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ سیب چھلکے کے ساتھ کھانے سے بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق سیب چھلکے کے ساتھ کھانا سبز چائے اور بلیو بیریز کی نسبت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے، یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور اس کے روزانہ استعمال سے بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔ یہ دوسرے طریقوں سے چھ گنا زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، یہ فشار خون کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ سیب کو کھانے کے بہت سے فوائد ہیں، یہ جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے، سیب کھانا اچھی صحت کیلئے ضروری ہے، یہ پھل قدرت کا قیمتی تحفہ ہے۔