مارکیٹ میں ماسک نہ ہوں تو گھر بیٹھے ٹشو سے ماسک تیار کریں

جراثیم سے بچاؤ کے لیے ماہرین صحت ہدایت کرتے ہیں کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں—فوٹو فائل

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ماسک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ماسک کی کمی واقع ہوگئی ہے لیکن آپ کو اگر مارکیٹ سے ماسک دستیاب نہ ہوتو گھر بیٹھے بھی عام ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک لڑکی کو ٹشو کے ذریعے ماسک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ماسک تیار کرنے کے لیے ایک معیاری بڑا ٹشو رول لیں اور دو بڑے ربر بینڈ لیں۔

اس کے بعد رول میں سے ایک ٹشو نکالیں جس میں آگے پیچھے بل دیں جیسا ویڈیومیں دکھایا جارہا ہے۔

پھر اس کے دونوں اطراف ربر بینڈ لگا کر اسٹیپلر کردیں اس طرح فوری اور گھر بیٹھے ماسک تیار ہوجائے گا۔

نوٹ: آپ چاہیں تو دو تین ٹشو کو ڈبل کرکے بھی ماسک تیار کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :