Time 09 اپریل ، 2020
صحت و سائنس

ماہرین نے انسانی جین میں ایسی تبدیلیوں کا پتا لگالیا جو کورونا کا خاتمہ کرسکتی ہیں

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین نے انسانی جین میں ہونے والی ایسی تبدیلیوں کا پتا لگالیا جو کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

ماہرین کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ان کے اختیار کردہ طریقے سے کسی شخص میں کورونا وائرس ہونے یا نہ ہونے کا پتا بھی لگایا جاسکے گا۔

ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے ماہرین نے انسانی جین میں کورونا سے مزاحم قدرتی تبدیلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے انسانی جین میں قدرتی طور پر موجود د ایسی تبدیلیوں کا پتہ لگایا گیا ہے جو کورونا وائرس کو غیر مؤثر کرسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق تبدیلیوں کا پتہ لگانے کیلئے ایک ہزار انسانی جینز کا تجزیہ کیا گیا، یہ تحقیقی تجزیہ بین الاقوامی سائنسی جریدے جرنل آف میڈیکل وائرولوجی میں شائع بھی ہوا ہے۔

ماہرین کو امید ہے کہ پاکستانی لوگوں کے جینوم کی تفصیلات کے بعد اس عمل کو تیزی سے پھیلایا جاسکتاہے اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :