صحت و سائنس
30 اگست ، 2012

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا 5 ستمبر سے دوبارہ احتجاج کا اعلان

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا 5 ستمبر سے دوبارہ احتجاج کا اعلان

لاہور. . . .ینگ ڈاکٹر ز نے پانچ ستمبر سے اپنا احتجاج دوبار ہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ راستے میں فوج آئے یا عدالتیں ، اپنا حق لے کررہیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان ڈاکٹر سعود افضل نے کہا کہ انکے احتجاج کے دوران اسپتالوں میں کام جاری رہے گا۔ ان کا کہناتھاکہ راستے میں عدالتیں آئیں یا فوج ، اپنا حق لے کررہیں گے۔ انہوں نے کہا ینگ ڈاکٹرزعدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود ان کے مطالبات پورے کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔ ان کا کہناتھاکہ ڈی ایم جی کا سروس اسٹرکچر ڈاکٹروں جیساکردیا جائے تو وہ اپنے مطالبات سے دستبردار ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :